آپ کی زبان میں معلومات | Urdu

ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ

ہماری کثیر لسانی ٹیم عربی، ترکی، یونانی، عربی زبان کا لبنانی لہجہ، ہندی اور اطالوی بولتی ہے۔ آپ مندرجہ ذیل دنوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان 9205 2200  پر کال کر کے ہم سے ان زبانوں میں سے کسی ایک میں بات کر سکتے ہیں:

عربی: پیر اور جمعرات

ترکی: منگل اور بدھ

یونانی: بدھ

عربی زبان کا لبنانی لہجہ: منگل اور جمعہ

ہندی: جمعہ

اطالوی: پیر

کیا آپ کوئی دوسری زبان بولتے ہیں؟ ہم اب بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ فون کریں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کون سی زبان بولتے ہیں، اور ہم لائن پر ایک مفت مترجم فراہم کر سکتے ہیں۔

کیا آپ چاہتے ہيں کہ ہم آپ کو فون کریں؟ ہم ایک مفت کال بیک سروس بھی فراہم کرتے ہیں۔ درج ذیل فارم میں اپنا ترجیحی وقت منتخب کریں:

فون: 9205 2200
پیر تا جمعہ، صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک

ای میل: contactus@hume.vic.gov.au

براہ کرم نوٹ کریں: جب آپ کسی دوسرے ویب پیج پر کلک کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ وہ واپس دوبارہ انگریزی زبان میں کھلے۔ صفحے کے بالائی دائیں جانب موجود ڈراپ ڈاؤن فہرست سے اپنی ترجیحی زبان منتخب کریں۔ اس ویب سائٹ پر کچھ صفحات مشینی ترجمے پر مشتمل ہیں۔ اس ویب سائٹ پر فارم انگریزی زبان میں ہیں۔ اگر ان کو مکمل کرنے میں آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو ہمیں کال کریں۔

کسی مسئلے کی اطلاع دینا

ہمیں ہیوم میں کسی بھی مسئلے کے بارے میں بتائیں، بشمول گرافٹی، گمشدہ یا خراب بن (bins)، درختوں کی گری ہوئی شاخیں، بند نالے، مقامی سڑکوں پر گڑھے اور اس کے علاوہ بہت کچھ۔

کسی مسئلے کی اطلاع دینے کے لیے Snap Send Solve (جو Apple iPhone, Android اسمارٹ فون یا ویب ایپ پر انگریزی اور آسان چینی زبان میں دستیاب ہے) استعمال کریں یا نیچے دیا گيا فارم استعمال کریں۔ بس ہمیں مسئلے کی جگہ بتائيں، ایک تصویر بھیجيں اور باقی ہم پر چھوڑ دیں۔

اگر آپ کا مسئلہ حفاظتی خطرات کے حوالے سے ہے، یا آپ رپورٹ کرنے کے لیے کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں 9205 2200پر کال کریں۔

آج آپ کون سی معلومات تلاش کر رہے ہیں؟

ری سائیکلنگ اور کچرا اکٹھا کرنے کی سروس

اپنا پتہ درج کرتے ہوئے یہاں تلاش کریں اور یہ معلوم کریں کہ آپ کے بن (bin) کو کس دن خالی کیا جائے گا اور آپ کو اپنا ری سائیکلنگ اور فوڈ اینڈ گارڈن بن کس ہفتے باہر رکھنا ہے۔

کوڑے کرکٹ کے بن (سرخ ڈھکن) ہر ہفتے خالی کیے جاتے ہیں۔

ری سائیکلنگ بن (پیلا ڈھکن) ہر دوسرے ہفتے خالی کیے جاتے ہیں۔

فوڈ اینڈ گارڈن بن (سبز ڈھکن) ری سائیکلنگ کے متبادل ہر دوسرے ہفتے خالی کیے جاتے ہیں۔ کھانے پینے کی تمام فاضل اشیاء آپ کے فوڈ اینڈ گارڈن بن میں جا سکتی ہیں۔

اگر آپ کے پاس فی الحال فوڈ اینڈ گارڈن بن نہیں ہے تو براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ہیوم میں ہر گھر کو 1 جولائی 2024 تک ایک بن مل جائے گا۔

اگر آپ کو مختلف سائز کے بِن کی ضرورت ہے، یا آپ کا ایک بِن گم گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو، انگریزی میں آن لائن فارم پُر کریں یا مدد کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔

آپ کو پرانے فرنیچر، آلات، بیٹریوں اور درختوں کی شاخوں جیسے مشکل کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مدد کے لئے ہمارے پاس مفت خدمات بھی موجود ہیں۔

آپ ہر سال اپنے گھر سے دو مفت ہارڈ ویسٹ کلیکشنز (ایسی چیزیں جو عام بن میں نہیں آ سکتیں مثلاً فرنیچر، فریج وغیرہ) بک کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے کچرے کو ٹپ تک لے جانے کے لیے ہر سال دو مفت پاس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ہر سال چار ہیوم کلین ڈے ہوتے ہیں جب آپ صوفے، گدے، ٹائر اور آلات ٹپ میں مفت لے جا سکتے ہیں۔

آپ ہمارے فری ملچنگ ڈیز (free mulching days) پر اپنے گارڈن کے درختوں کی بڑی شاخیں لا سکتے ہیں۔

آپ بیٹریاں اور ری سائیکل کرنے والی ایسی دیگر اشیاء بھی ہیوم بھر میں موجود مختلف مقامات پر لا سکتے ہیں جنہیں آپ اپنے گھریلو بن میں نہیں ڈال سکتے۔

ہماری کوڑے کرکٹ کی تمام خدمات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی کے لیے، بشمول یہ کہ آپ ہر بن میں کیا ڈال سکتے ہیں اور کیا نہیں ڈال سکتے، ہماری ویسٹ گائیڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کوڑے کے متعلق رہنمائی | Waste Guide(PDF, 6MB)

لائبریریاں

ہیوم میں پانچ لائبریریاں ہیں – یہ لائبریریاں Broadmeadows, Craigieburn, Gladstone Park, Sunbury اور Tullamarine میں ہیں۔ کمیونٹی کے تمام ممبران کے لئے لائبریری کی رکنیت مفت ہے۔

تمام لائبریریوں میں وائی فائی اور عوامی کمپیوٹرز بغیر کسی معاوضے کے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ہمارے پاس انگریزی اور آپ کی زبان میں کتابیں، رسالے اور دیگر وسائل موجود ہیں جنہیں آپ ادھار لے سکتے ہیں۔

ہم مفت لائبریری پروگرامز بھی چلاتے ہیں جیسے دو لسانی سٹوری ٹائم، دو لسانی کمپیوٹر کلاسز اور انگریزی میں گفتگو کرنے کے گروپ۔

آپ کسی بھی ہیوم لائبریری برانچمیں ذاتی طور پر جا کر لائبریری کے رکن بن سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے موجودہ پتے والی شناختی دستاویز کی ضرورت ہوگی۔

تعلیم

ہمارے کمیونٹی مراکز تعلیم، طرز زندگی اور ثقافتی پروگراموں کی ایک رینج کی پیشکش کرتے ہیں بشمول انگریزی زبان کی کلاسیں، بنیادی کمپیوٹر کلاسیں اور کمیونٹی تقریبات۔ ان میں سے بہت سے مراکز آپ کی تقریبات یا سرگرمیوں کے لیے کرایہ پر دستیاب ہیں۔

کمیونٹی ہبز ہیوم کے 15 اسکولوں میں واقع ہیں۔ ہبز گھرانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں مدد دیتے ہیں اور والدین کو تربیت کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہبز مقامی کمیونٹی کے گھرانوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے گھرانوں کے لئے بھی دستیاب ہیں۔

ریٹس

آسٹریلیا میں تمام پراپرٹی مالکان اپنی مقامی کاؤنسل کو ریٹس ادا کرتے ہيں تاکہ کاؤنسل کمیونٹی کو سڑکیں، لائبریریاں، کھیلوں کے میدان، کنڈرگارٹن، اور کوڑے کرکٹ اور ری سائیکلنگ خدمات جیسی خدمات فراہم کر سکے۔

ریٹس کی ادائیگیاں ہر سہ ماہی واجب الادا ہوتی ہیں یا پھر آپ سال بھر کی کل رقم ادا کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے ریٹس آن لائن انگریزی میں ادا کر سکتے ہیں یا آپ 9205 2200 پر کال کر کے ایک کسٹمر سروس آفیسر سے بات کر سکتے ہیں یا ایک مترجم سے اپنی زبان میں بات کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ آپ ڈاک کے بجائے ای میل میں اپنے ریٹس وصول کرنے کے لیے بھی رجسٹر کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے ریٹس ادا کرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو آپ ہفتہ وار، پندرہ روزہ یا ماہانہ ادائیگی کے پلان کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ہم سے رابطہ کریں یا انگریزی میں آن لائن فنانشل ہارڈ شپ سپورٹ کے لیے درخواست دیں۔

سٹی کونسل کے نرخوں کا بروشر | Rates Brochure 2024(PDF, 754KB)

2023 میں کوڑے کرکٹ کی خدمات فراہم کرنے کی لاگت کو عام ریٹس سے ہٹا دیا گیا تھا اور آپ کے ریٹس نوٹس پر کربسائڈ ویسٹ چارج اور پبلک ویسٹ چارج کو الگ سے درج کیا گیا تھا۔

ہم نے مزید تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ویسٹ سروس چارج فیکٹ شیٹ بنائی ہے۔

ویسٹ سروس چارج معلوماتی پرچہ | Waste Service Charge fact sheet(PDF, 205KB)

پالتو اور عام جانور

3 ماہ سے زیادہ عمر کے تمام کتوں اور بلیوں کے لیے مائیکروچپ، ڈی سیکس (بانجھ کرنا) اور انہیں ہمارے ساتھ رجسٹر کرنا لازمی ہے۔ پالتو جانوروں کی رجسٹریشن قانوناً لازمی ہے۔

اپنے پالتو جانور کو پہلی بار رجسٹر کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہوگی:

  • آپ کے پالتو جانور کے desexing سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی
  • آپ کے پالتو جانور کا مائیکرو چپ نمبر۔

پالتو جانوروں کی رجسٹریشن ہر سال 10 اپریل تک ادا کی جانی چاہیے۔ تجدیدی فیس واجب الادا ہونے پر ہم آپ کو مطلع کرنے کے لئے ہر سال ایک خط بھیجیں گے۔

اپنے کتے یا بلی کو رجسٹر کرنے کے لیے براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

بچے

ہم کثیر الثقافتی کمیونٹیز کے گھرانوں کی مدد کے لیے ایک آؤٹ ریچ پروگرام پیش کرتے ہیں تاکہ وہ:

  • ایک کنڈرگارٹن پروگرام میں اندراج کریں اور اس میں شامل ہوں۔
  • ماؤں اور بچوں کی صحت، حفاظتی ٹیکے اور پلے گروپس سمیت ابتدائی سالوں کی کسی بھی خدمات تک رسائی حاصل کریں۔
  • کنڈرگارٹن سے پرائمری اسکول میں منتقل ہوں۔

ہمارے پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ مہربانی ہماری CALD آؤٹ ریچ سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں (مترجم دستیاب ہیں):

امل 0477 177 537 (عربی زبان)

Pat 0477 339 996

ماں اور بچے کی صحت

ہم اپنی کمیونٹی کو ماں اور بچوں کی صحت (MCH) کی متعدد مفت خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ماں اور بچے کی صحت کی نرسوں، دائیوں اور والدین کی رہنمائی کی ہماری مخصوص ٹیم آپ کے بچے کی دیکھ بھال اور صحت کے بارے میں معلومات اور مشورے فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمت پیدائش سے اسکول کی عمر تک کے بچوں کے لئے ہے۔

امیونائزیشن یا حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام

اگر آپ یا آپ کا گھرانہ ملک میں نئے ہیں تو آسٹریلیا میں اسکول یا نگہداشتی خدمات حاصل کرنے سے پہلے آپ کو ویکسین لگوانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ امیونائزیشن آپ کو، آپ کے گھرانے اور کمیونٹی کو نقصان دہ انفیکشن سے محفوظ رکھنے کا ایک طریقہ ہے۔

ہمارا امیونائزیشن پروگرام رجسٹرڈ نرسوں کے ذریعے فراہم ہوتا ہے۔ ہیوم بھر میں مختلف مقامات پر باقاعدگی سے امیونائزيشن سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔ انگریزی میں آن لائن امیونائزیشن سیشن بک کریں یا ہماری امیو نائزیشن ٹیم کو 9356 6745. پر کال کریں۔ مترجم دستیاب ہیں۔

اگر آپ کے بچے کو ویکسین بیرون ملک لگ چکی ہے تو آپ اس کی حفاظتی ٹیکوں کی ہسٹری کا جائزہ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ آسٹریلیا کے تقاضوں پر پورا اترتے ہے۔

20 سال سے کم عمر کے لوگوں، پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشی افراد کے لئے چھوٹ جانے والی ویکسینیشن (کیچ-اپ ویکسینیشن) مفت دستیاب ہے۔ اگر آپ کے بچے کو ویکسین لگنے کی تاریخ گزر چکی ہے یا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ اسے کون سی ویکسین کی ضرورت ہے تو، براہ مہربانی ہم سے 9356 6745 پر رابطہ کریں۔

لانگ ڈے کیئر (بچوں کی دیکھ بھال)

ہمارا لانگ ڈے کیئر پروگرام (جسے چائلڈ کیئر بھی کہا جاتا ہے) صفر سے چھ سال کی عمر کے بچوں کو تعلیم اور دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔

ہم چار لانگ ڈے کیئر سروسز چلاتے ہیں:

  • Craigieburn Early Childhood Service
  • The Homestead Child and Family Centre
  • Sunningdale Avenue Children's Centre
  • Westmere Children's Services Centre

آپ اس ویب پیج پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا اپنے ترجیحی مرکز میں اپنے بچے کا اندراج کروانے کے لیے ویٹ لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

کنڈرگارٹن

کنڈرگارٹن میں کوالیفائیڈ اساتذہ قیادت کرتے ہیں اور کھیل پر مبنی پروگراموں کے ذریعے سیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ بچوں کو 3 سال کی عمر میں کنڈرگارٹن شروع کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

آپ اس ویب سائٹ پر انگریزی میں کنڈرگارٹن کے لئے اپنے بچے کا اندراج کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے کنڈرگارٹن انرولمنٹ فارم کو مکمل کرنے، اپنی ترجیحات کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، یا اگر آپ کنڈرگارٹن پروگرام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ہمارے کسی بھی ڈراپ ان سیشن میں ہم سے ملیں۔ مترجم دستیاب ہیں۔

پلے گروپس

پلے گروپ والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں کا ایک گروپ ہے جو اپنے چھوٹے بچوں کے ہمراہ کھیلنے اورملنے جلنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہيں۔ پلے گروپس گھرانوں کے لئے کمیونٹی سے تعلق بنانے، دوستی قائم کرنے اور خیالات اور معلومات کا اشتراک کرنے کی جگہ ہیں۔

ہماری ویب سائٹ پر ایک ایسا پلے گروپ تلاش کریں جو آپ اور آپ کے بچے کے لئے موزوں ہو یا مدد کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔

معمر افراد

ہم معمر افراد کو کمیونٹی میں فعال رہنے میں مدد دینے کے لیے امدادی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ہمارا Active Ageing Program ہماری کمیونٹی کو تفریحی اور دوستانہ انداز میں صحت مند اور جسمانی طور پر فعال رہنے میں مدد دیتا ہے۔

بزرگ شہریوں کے لیے ہمارے بزرگ شہریوں کے مراکز کے ذریعے کمیونٹی میں شامل ہونے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

ہم افراد اور ان کے نگہداشت کنندگان کو گھر میں آزاد اور محفوظ رہنے میں معاونت کے لیے بنیادی مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس میں صفائی ستھرائی، کھانا ڈیلیور کرنا، پراپرٹی کی دیکھ بھال، ، غسل میں مدد اور آپ کے گھر کو محفوظ بنانے کے لیے جنگلے اور ریمپس کی تنصیب میں مدد شامل ہے۔

دیکھ بھال کرنے والوں کو روزمرہ کی سرگرمیاں کرنے، اپنی دیکھ بھال کرنے اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وقت فراہم کرنے میں مدد کے لئے ریسپائٹ کیئر بھی دستیاب ہے۔

ان خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کامن ویلتھ ہوم سپورٹ پروگرام کی اہلیت کے لیے جائزہ شدہ اور منظورشدہ ہوں۔

مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

معذوری کی معاونت

ہم معذور رہائشیوں اور ان کے نگہداشت کنندگان کے لئے رسائی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس میں لوگوں کو گھر میں خود مختار اور محفوظ رہنے میں معاونت کرنے کے لیے مدد شامل ہے، جیسے صفائی ستھرائی، کھانا ڈیلیور کرنا، پراپرٹی کی دیکھ بھال، غسل میں مدد اور اپنے گھر کو محفوظ بنانے کے لیے جنگلے اور ریمپس کی تنصیب میں مدد کرنا۔

دیکھ بھال کرنے والوں کو روزمرہ کی سرگرمیاں کرنے، اپنی دیکھ بھال کرنے اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وقت فراہم کرنے میں مدد کے لئے ریسپائٹ کیئر بھی دستیاب ہے۔

سروس فراہم کرنے سے پہلے ایک جائزہ مکمل کیا جاتا ہے۔ آپ کے لئے کون سی مدد دستیاب ہو سکتی ہے اس پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے 9205 2883 پر ہم سے رابطہ کریں۔

پارکنگ کے پرمٹ یا اجازت نامے

اگر آپ کو کوئی قابل ذکر معذوری یا چوٹ ہے تو آپ ایکسیسیبلٹی پارکنگ پرمٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ مختلف قسم کے ایسے اجازت نامے ہیں جو آپ کو قابل رسائی پارکنگ میں پارک کرنے اور/یا عام پارکنگ میں معمول سے دوگنے وقت کے لئے پارک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ قابل رسائی پارکنگ پرمٹس ڈرائیور، مسافر یا دونوں کے لیے مختص کیے جا سکتے ہیں۔

آپ قابل رسائی پارکنگ کی ویب سائٹ پر انگریزی میں درخواست دے سکتے ہیں یا مدد کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تفریح

ہم Broadmeadows, Craigieburn اور Sunbury میں تین تفریحی مراکز چلاتے ہیں۔ سوئمنگ پولز، گروپ فٹنس کلاسز اور جمز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تفریحی مرکز کے رکن بنیں۔

آپ ہماری کسی بھی مفت آؤٹ ڈور سہولیات میں باسکٹ بال، نیٹ بال، فٹ بال یا ٹینس کھیل سکتے ہیں۔

ہم مقامی کھیلوں کے کلبوں کو استعمال کرنے کے لئے ہیوم میں کھیلوں کے بہت سے میدان\انفراسٹرکچر اور سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔ نئے اراکین کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

منصوبہ بندی اور عمارت بنانے کے اجازت نامے

اگر آپ اپنی پراپرٹی کی ذیلی تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کسی عمارت کی تعمیر، توسیع یا انہدام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو منصوبہ بندی یا عمارت بنانے کے اجازت نامے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے، یا درخواست دینے میں مدد کے لیے براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

حفاظت

کاؤنسل وکٹوریہ کے ہنگامی نظم وانتظام کے انتظامات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم قدرتی ہنگامی صورتحال کے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں اور اسے کم کرتے ہیں اور آگ، ہیٹ ویو، وبائی امراض اور سیلاب جیسی چیزوں کی تیاری کے لئے اپنی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

یہ اہم ہے کہ آپ اپنے لیے، اپنے گھرانے اور اپنے پالتو جانوروں کے لیے ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کریں۔ Red Cross نے کمیونٹی زبانوں میں مفید وسائل تیار کیے ہیں جو اس بات کا احاطہ کرتے ہیں کہ آپ کو ہنگامی صورتحال میں کیا کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

موسم گرما سے پہلے، کنٹری فائر اتھارٹی (CFA) 'آگ کے خطرے کے عرصے‘ کا اعلان کرے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دوران باقی سال کے مقابلے میں گھاس یا جھاڑیوں میں آگ لگنے کا زیادہ امکان ہے۔ آگ کے خطرے کے عرصے کے دوران کچھ دنوں کو ‘آگ پر مکمل پابندی کے دن‘ قرار دیا جا سکتا ہے۔ آگ پر مکمل پابندی کے دنوں میں، باربی کیو یا آگ کے گڑھے کا استعمال کرتے ہوئے باہر آگ پر تمام قسم کا کھانا پکانے پر پابندی ہے۔ اس کا مقصد کمیونٹی میں آگ لگنے سے روکنے میں مدد دینا ہے۔

اگر آپ گھاس کے میدان، پارکس، کھیتوں یا جھاڑیوں کے ساتھ رہتے یا کام کرتے ہیں اور گھاس میں آگ لگ جاتی ہے تو، آگ سے کم از کم دو گلیاں دور چلے جائیں۔اگر آپ گھاس کے میدان سے دو یا تین گلیاں دور رہتے ہیں تو گھاس میں آگ لگنے کی صورت میں اپنے مقام پر ٹھہرے رہيں۔ گھاس کی آگ عمارتوں والے علاقوں (built-up areas) میں پھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

اگر آپ دھواں یا آگ دیکھ سکتے ہیں تو کبھی بھی گاڑی نہ چلائیں۔ گہرا دھواں دیکھنے میں دشواری پیدا کرے گا اور ٹریفک جام اور حادثات کا امکان ہوتا ہے۔

سیلاب کے پانی میں کبھی نہ چلیں، کھیلیں، نہ ہی رائیڈ یا ڈرائیو کریں۔

نوکریاں اور ملازمت

ہم مقامی لوگوں کے لئے ایک مفت Local Jobs for Local People پروگرام چلاتے ہیں جو آجروں کو مقامی ملازمت کے امیدواروں سے جوڑتا ہے۔ JobLink پورٹل تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کے لئے، ہمارے JobLink سپورٹ آفیسر سے 9205 2363 پر رابطہ کریں۔ مترجم دستیاب ہیں۔

ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کاؤنسل میں اپنی ٹیم میں شامل ہونے کےلئے بھی باقاعدگی سے تلاشکرتے ہیں، تاکہ وہ ایسے دلچسپ منصوبوں پر کام کر سکیں جو کمیونٹی پر صحیح معنوں میں اثر ڈالیں گے اور ہیوم کا مستقبل تشکیل دیں گے۔ ہم مختلف مہارتوں، تجربات اور پس منظر کے حامل لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

میرے علاقے میں کیا ہے؟

یہ جاننے کے لیے نقشے پر کلک کریں یا اپنا پتہ درج کریں کہ آپ کے علاقے میں اور اس کے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ آپ پارکوں اور سہولیات سے لے کر تقریبات اور پروجیکٹس تک، نیز آپ کے مقامی کاؤنسلر کون ہیں اور بن (bin) کلیکشن کے دن تک سب کچھ تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ معلومات انگریزی میں ہیں۔

سڑک اور انفراسٹرکچر یا بنیادی ڈھانچے کے منصوبے

ہم کمیونٹی کے لیے نئی سہولیات، پری اسکولوں اور neighbourhood houses کی تعمیر کر رہے ہیں۔ ہم سڑکوں، فٹ پاتھوں، پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کے راستوں اور پلوں کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔ اور ہم کھیلوں کے میدانوں\انفراسٹرکچر (sporting reserves)، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔ آپ کے علاقے میں کیا ہو رہا ہے اسے دریافت کرنے کے لیے نقشے میں اپنا پتہ درج کریں۔

This element requires javascript to be enabled.

Please wait while we load your map...