آپ کی زبان میں خبریں | Urdu

اپنے گرین بِن کے بارے میں مزید جانیں

گرین بِن پہنچانے کا عمل اب مکمل ہو چکا ہے! ہم نے پچھلے چند مہینوں کے دوران 42,000 سے زائد بِن پہنچائے ہیں۔ ہیوم سٹی کاؤنسل کے ہر گھر میں اب فوڈ اینڈ گارڈن بِن موجود ہونا چاہیے۔

گرین بِن کا مقصد کوڑے کرکٹ (landfill) میں سے خوراک اور باغیچے کے کچرے کو ہٹانا ہے۔

وزن کے لحاظ سے، خوراک کا کچرہ سرخ بِن کے کچرے کا نصف ہوتا ہے۔

Landfills میں، نامیاتی مواد ٹوٹتا پھوٹتا ہے اور اس سے میتھین جیسی نقصان دہ گرین ہاؤس گیسیں پیدا ہوتی ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بنتی ہیں۔

جبکہ، گرین بِن میں موجود ہر چیز مقامی مرکز میں جاتی ہے جہاں اسے کمپوسٹ میں تبدیل کردیا جاتا ہے!

آپ گرین بِن میں کسی بھی طرح کی خوراک پھینک سکتے ہیں، بشمول:

  • گوشت اور ہڈیاں
  • چیز (cheeses)
  • انڈوں کے چھلکے
  • میٹھی اشیاء اور لولیز
  • پروسیسڈ خوراک

ہر طرح کی پیکجنگ کو ہٹانا یقینی بنائيں! پیکجنگ سرخ بِن میں جائے گی۔ آپ اپنے گرین بِن میں پلاسٹک (بشمول بِن لائنرز)، ٹی بیگز، پالتو جانوروں کا فضلہ، بلّیوں کا کوڑا، پتھر، مٹی یا لکڑی نہیں ڈال سکتے۔

مزید معلومات کے لیے hume.vic.gov.au/green-bin پر جائيں

الیکشنز\وارڈز میں تبدیلیاں

وکٹوریہ میں کاؤنسل الیکشن <1>26 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ ہوں گے۔ یہ آپ کے لیے ووٹ دینے کا ایک موقع ہے کہ ہیوم سٹی کی نمائندگی کون کرے۔

ہیوم سٹی کاؤنسل 11 وارڈز میں تبدیل ہو جائے گی، اور ہر وارڈ کی نمائندگی ایک کاؤنسلر کرے گا۔

11 وارڈز میں تبدیلی کا فیصلہ فروری 2024 میں وکٹوریہ کے لوکل گورنمنٹ منسٹر نے کیا تھا۔

اس کا مقصد مقامی نمائندگی میں بہتری لانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہیوم کے ہر علاقے کی ٹھیک طرح سے نمائندگی ہو سکے۔

الیکشنز سے پہلے، کاؤنسلز کے لیے یہ یقینی بنانا لازمی ہے کہ وہ کوئی ایسی معلومات شائع یا پھیلانے سے گریز کریں جو الیکشن میں ووٹنگ پر اثرانداز ہو سکتی ہوں۔

17 ستمبر بروز منگل دن 12 بجے سے 26 اکتوبر بروز ہفتہ شام 6 بجے تک، ہم صرف ضروری خبریں ہی آپ تک پہنچائيں گے۔

ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔

آپ کے لیے ووٹ کا اندراج کروانا اور ووٹ ڈالنا لازمی ہے اگر آپ:

  • 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں
  • آسٹریلوی شہری ہیں
  • اپنے موجودہ پتے پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے رہائش پذیر ہيں۔

ووٹ دینے کے لیے اندراج کرنے یا اپنی رجسٹریشن کی معلومات کو دیکھنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے https://www.vec.vic.gov.au/enrolment

الیکشن پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ہوگا۔

بیلٹ آپ کے اندراج شدہ پتے پر بھیجا جائے گا۔

آپ کو بیلٹ پیک 8 اکتوبربروز منگل سے 10 اکتوبربروز جمعرات کے درمیان موصول ہوگا۔

اپنا بیلٹ 25 اکتوبر بروز جمعہ شام 6 بجے تک مکمل کر کے پوسٹ کر دیں۔

اپنی موسمی تجاویز، تصاویر اور کہانیاں ہمارے ساتھ شیئر کریں!

Hume Highlight کے اپنے اگلے ایڈیشن کے لیے، ہم کمیونٹی کی جانب سے کچھ سننا چاہتے ہيں.

Hume Highlight کے ہمارے اگلے ایڈیشن میں جگہ پانے کے موقع کے لیے موسم بہار کے لیے اپنی موسمی تجاویز، تصاویر، ترکیبیں یا ہائی لائٹس شیئر کریں۔ 

اپنی موسمی تجاویز، تصاویر اور کہانیاں ہمارے ساتھ شیئر کریں!

Bookable

اب آپ کاؤنسل کی سہولیات اور مقامات کو با آسانی آن لائن بک کر سکتے ہیں۔

ہمارے نئے آن لائن پلیٹ فارم Bookable کے ذریعے اب آپ کاؤنسل کی کئی سہولیات آن لائن تلاش کر سکتے ہیں، دیکھ سکتے ہيں اور بک کر سکتے ہيں۔ 

سہولیات میں کمیونٹی سنٹرز، ہالز، سینیئر سٹیزن سنٹرز، یوتھ سنٹرز، کمیونٹی بسیں وغیرہ شامل ہیں۔

ہیوم سٹی بھر میں کئی ایسے مقامات ہیں جو کئی طرح کے ایونٹس کے لیے سازگار ہيں - جیسے برتھ ڈے پارٹیاں، شادیاں، کام سے متعلقہ ایونٹس وغیرہ۔

آپ سنگل یا متواتر (repeat) بکنگز کر سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ سے اپنی بکنگ اور ادائیگیوں کا آن لائن انتظام کر سکتے ہیں۔

Bookable اکاؤنٹ رجسٹر کرنے اور براؤز کرنے کے لیے hume.bookable.net.au پر جائيں یا Bookable استعمال کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے  hume.vic.gov.au/bookings-how-to پر جائيں۔