اردو | Green bin roll-out Urdu

جلد ہی ہیوم کے ہر گھرانے کو ایک گرین بن ملے گا۔

اس بن کا ایک چمکدار سبز رنگ کا ڈھکن ہے اور اسے کھانے کے اسکریپ (کھانے پینے کی فاضل اشیاء) اور باغبانی کی تراشوں (پتے، گھاس کے تراشے، سبزی یا باغ کا ملبہ، جھاڑی وغیرہ) کی ری سائیکلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کھانے کے اسکریپ اور باغبانی کی تراشوں کو کھاد میں ری سائیکل کرنے سے موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے اور لینڈ فل کی لاگت کم ہوتی ہے۔

وکٹورین حکومت کی پالیسی ہے کہ کونسلیں 2030 تک تمام گھرانوں کو ایک گرین بن فراہم کریں۔

آپ کا بن ڈے اور بن جمع کرنے کا شیڈول تبدیل نہیں ہو رہا۔ 

کوڑے کرکٹ کے بن (سرخ ڈھکن) اب بھی ہر ہفتے خالی کیے جایئں گے۔

ری سائیکلنگ بن (پیلا ڈھکن) اب بھی ہر دوسرے ہفتے خالی کیے جایئں گے۔

میرے پاس گرین بن نہیں ہے

اگر آپ کے پاس سبز بن نہیں ہے تو آپ کو ایک بن اپریل اور جون کے درمیان ڈیلیور کیا جائے گا۔

آپ کو اپنے کھانے کے اسکریپ کو بن تک لے جانے میں مدد کے لیے ایک کچن کیڈی (کچن کاونٹر پر رکھنے والا چھوٹے سائز کا بن) بھی ملے گا۔

آپ جولائی سے اپنا نیا سبز بن استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

گرین بن کو ری سائیکلنگ کے ساتھ ہر دوسرے ہفتے باری باری خالی کیا جاتا ہے۔

یہاں جا کر اپنا پتہ اینٹر کریں اور یہ معلوم کریں کہ آپ کا بن آپ کو کب ملے گا: hume.vic.gov.au/bin-day

اس سے آپ کو یہ بھی پتہ چلے گا کہ جولائی میں کس تاریخ سے اسے خالی کروانے کے لیے باہر رکھنا شروع کرنا ہے۔

گرین بن کی قیمت جولائی/اگست میں آپ کے ریٹس نوٹس پر کربسائیڈ ویسٹ چارج میں شامل کی جائے گی۔

ڈلیوری شیڈول:

اپریل/مئی: Craigieburn, Kalkallo

مئی: Attwood, Campbellfield, Coolaroo, Dallas, Fawkner, Greenvale, Roxburgh Park, Westmeadows

مئی/جون: Broadmeadows, Diggers Rest, Meadow Heights, Yuroke

جون: Bulla, Clarkefield, Gladstone Park, Jacana, Keilor, Sunbury, Tullamarine, Wildwood

میرے پاس گرین بن ہے

اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی سبز بن موجود ہے، تو آپ اسے معمول کے مطابق استعمال کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

اس میں پرانے فوڈ اینڈ گارڈن بن شامل ہیں جن کا ڈھکن مختلف رنگ کا ہوتا ہے (عام طور پر گہرا سبز یا گہرا سرخ)۔

1 جولائی 2024 سے، گرین بن کی لاگت آپ کے ریٹس نوٹس پر ایک الگ فیس نہیں ہوگی۔

اسے جولائی/اگست میں آپ کے ریٹس نوٹس پر کربسائیڈ ویسٹ چارج میں شامل کیا جائے گا۔